ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیگورکی نایاب اشیاء کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرے گی وشوبھارتی یونیورسٹی 

ٹیگورکی نایاب اشیاء کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرے گی وشوبھارتی یونیورسٹی 

Tue, 03 Apr 2018 21:23:44    S.O. News Service

کولکاتہ3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) وشوبھارتی یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابندرناتھ ٹیگور کے علامتی نشان کے ساتھ ساتھ ادارہ سے منسلک تاریخی واقعات پوسٹ کرنے کے منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔ ایگزیکٹو وائس چانسلر سوبج کالی سین نے آج کہا کہ وشو بھارتی میں رابندر ناتھ عمارت کے آرکائیومیں رکھی نایاب اشیاء کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جائے گا۔ یہ عظیم شاعر کے دنیا بھر میں پھیلے شائقین تک پہنچنے کی کوششوں کااہم حصہ ہے۔سین نے کہاہے کہ ہم آرکائیو میں رکھی نایاب اشیاء جیسے کہ اہم شخصیات کے ساتھ ٹیگور کی تصاویر، ان کی وائس کلپ،ان اور وشو بھارتی کے متعلق اخباری تراشے اور ایسی ہی دیگر اشیاء کو فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب پر پوسٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے ہمیں ٹیگور اور وشو بھارتی سے منسلک مواد شائع کرنے کے لئے کہا تھا۔ ساتھ ہی بارڈکے ذریعہ سے قائم انسٹی ٹیوٹ کے تاریخی واقعات کو بھی پوسٹ کرنے کے لیے کہا تھا۔ وشو بھارتی اہم شخصیات کے آج تک کے لیکچر کو بھی پوسٹ کرے گی ۔ ایک سوال پر سین نے کہا کہ ’بسنت اتسو‘موسم بہار جشن اور پوش میلے (موسم سرما کے دوران دنیا بھر میں مشہور میلہ) جیسے تہوار کی فوٹیج اور معلومات بھی سوشل نیٹ ورک پر پوسٹ کریں گے۔ رجسٹرار سوگت چٹ اپادھیائے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مواد شائع کرنے کی ذمہ داری نیلانجن بندو اپادھیائے پر ہوگی ۔


Share: